پاکستان سپر لیگ کے کمنٹیٹرز میچ سے پہلے لاہور کی سیر کو نکل پڑے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 13:52

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء)پاکستان سپر لیگ کے کمنٹیٹرز میچ سے پہلے لاہور کی سیر کو نکل پڑے۔تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان میں اس وقت پی ایس ایل کا جادو چڑھا ہوا ہے۔ پی ایس ایل تھری کا دوسرا پلے آف میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گ۔

(جاری ہے)

ااور پی ایس ایل تھری کے لئے انٹرنیشنل کمنٹیٹرز بھی پاکستان آئے ہیں۔

لیکن پاکستان سپر لیگ کے کمنٹیٹرز میچ سے پہلے لاہور کی سیر کو نکل پڑے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے کمنٹیٹرز ایلن ولکنز ، ڈیرن کنگ اور ماجد خان نے مسجد وزیر خان،شاہی حمام اور اندرون شہر کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر انٹرنینشل کمنٹیٹرز لاہور کی ثقافت دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔مزید کیا ہوا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: