حکومت کی نا اہلی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کسان دن بدن مشکلات کا شکا ر ہوتے جا رہے ہیں ‘میاں مقصود احمد
گندم کے باردانہ،اور حکومتی ٹارگٹ کو پوراکرنے کے عمل کوکسانوں کے لیے آن لائن کیاجائے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
منگل 20 مارچ 2018 20:06
(جاری ہے)
آج کل گنے کے کسان شدید مشکلات کاسامنا کررہے ہیں کیونکہ کسان کو اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں مل رہی۔
کسان120سی140روپے فی من گنا فروخت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گنے کی کٹائی 40روپے من کرایہ ٹرک لوڈمزدوری کاخرچہ70روپے من تک جاپہنچتاہے۔اس طرح کسان گنافروخت کرکے خسارہ اٹھارہاہے اور مسلسل اسے نقصان ہورہاہے کیونکہ گنے کے لیے زمین کی تیاری مہنگی کھادیں،مزدوریاں اس کے لیے مزید خسارے کاباعث بن رہی ہیں۔اس لیے کسانوں کی بڑی تعدادنے آئندہ صوبہ پنجاب میںگناکاشت کرنے سے انکارکردیا ہے کیونکہ انہیں اپنی فصل کے جائزدام نہیں ملتے۔ہم نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دی کہ کسانوں سے شوگر ملیں180روپے من گنا خریدیں۔الحمدللہ اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ سے ہمارے حق میں فیصلہ آچکاہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت نے شوگر مل مالکان کے خلاف رٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکومت پنجاب اور کین کمشنر کو حکم دیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر پنجاب بھر میں کسانوں سی180روپے فی من گنے کی خریداری کویقینی بنایاجائے اور اس سلسلے میں عمل درآمد کی رپورٹ بھی عدالت عالیہ کو پیش کی جائے۔لاہورہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ کسانوں کے ساتھ ظلم وزیادتی اور لوٹ مار کوختم کرکے ان کاجائزاورقانونی حق دیاجائے۔عدالت عالیہ نے اس ضمن میں کین کمشنر کاپاس کیاگیاآرڈر بھی مسترد کردیا۔ مزیدبرآں لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی طرف سے پنجاب بھر کے کسانوں کے جمع کرائے گئے بیان حلفی کو بھی فیصلے کاحصہ بنادیاہے۔عدالت عالیہ نے کسانوں کو180روپے فی من گنے کی قیمت کی ادائیگی اور شوگر ملیں کھولنے کاحکم دیا۔گنے کے کاشتکاروں کوریلیف دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ درحقیقت کسانوں کی فتح ہے۔جماعت اسلامی انشاء اللہ اس سلسلے میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔جب تک شعبہ زراعت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھاجائے گا کسانوں کی زندگی میں آسودگی نہیں آسکتی ۔پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے زرخیز ملک بنایا ہے مگر المیہ یہ ہے کہ حکومت کی ساری توجہ سڑکیں اور پُل بنانے پر مرکوز ہو کر رہ گئی ہے ۔بلاشبہ پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے مگر میں یہ سمجھتاہوںکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پنجاب کے کسانوں کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے ۔محکمہ زراعت کی نا اہلی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کسان دن بدن مشکلات کا شکا ر ہوتے جا رہے ہیں ۔اب گندم کی فصل کی آمد آمد ہے۔ہمارا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق شوگرمل مالکان کوپابند کیاجائے کہ وہ گناسرکاری ریٹ پر 180روپے فی من خریدیں۔گندم کی خریداری کے سلسلے میں حکومت بار دانہ اوپن کرے تاکہ کسانوں کو ریلیف مل سکے۔ حکومت اس سال 40لاکھ ٹن کی بجائی60لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان کرے۔گندم کے باردانہ،اور حکومتی ٹارگٹ کو پوراکرنے کے عمل کوکسانوں کے لیے آن لائن کیاجائے اس حوالے سے پٹواریوں کا عمل دخل ختم کیاجائے۔گندم کی برآمد کرکے کسانوںکی حوصلہ افزائی کی جائے۔اسی طرح آلو کی فصل سے بھی ملکی معیشت میں بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے روس سمیت عالمی منڈیوں میں برآمد کرنے کی حکومتی پالیسی بنائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.