میں طویل عرصے سے جس کی تلاش میں تھا وہ مجھے مل گئی‘اداکار فیروز خان
فیروز اور ان کی ہونے والی بیوی ایک دوسرے کو بالکل بھی نہیں جانتے یہ مکمل طور پر ارینج میرج ہے
بدھ 21 مارچ 2018 11:40
(جاری ہے)
فیروز خان نے کہا کہ میرے مداح میری شادی کے بارے میں تمام باتیں جاننے کے لیے بے چین ہیں لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وقت میرے اور میری فیملی کیلیے بہت خاص ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میرے مداح مجھے اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازیں۔
فیروز خان کی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنے بھائی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کی’’بھابھی‘‘کا تعلق کراچی سے ہے۔ تاہم انہوں نے فیروز خان کی ہونے والی بیوی کا نام بتانے سے گریز کیا۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ فیروز اور ان کی ہونے والی بیوی ایک دوسرے کو بالکل بھی نہیں جانتے یہ مکمل طور پر ارینج میرج ہے۔ ہماری فیملیز نے دونوں کی شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ حمائمہ ملک نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ’’دیسی بھابھی‘‘لارہی ہیں یعنی اس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔واضح رہے کہ چند سال قبل تک فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کے درمیان نزدیکیوں کے باعث کہا جارہا تھا کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں، تاہم فلم’’موم‘‘کی ریلیز کے بعد سجل علی اور فیروز خان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ دونوں ایک ساتھ فلم’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.