چوہدری نثار نے آج تک نواز شریف کو اپنے حلقے میں آنے کی دعوت کیوں نہیں دی؟وجہ سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 17:01

چوہدری نثار نے آج تک نواز شریف کو اپنے حلقے میں آنے کی دعوت کیوں نہیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) معروف کالم نگار حبیب اکرم اپنے ایک کالم ’چوہدری نثار علی خان ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ مجھے چوہدری نثار علی خان کے حلقے میں گھومتے ہوئے یہ احساس ہواکہ شاید چودری نثار علی خان کو 35سال پہلے ہی اس بات کا اندازہ ہو چکا تھا کہ مستقبل میں ان کو نواز شریف سے راستے الگ بھی کرنے پڑ سکتے ہیں اس لئے انہوں نے کبھی نواز شریف کو اپنے حلقے میں آنے کی دعوت نہیں دی۔

(جاری ہے)

اور اس حلقے میں سرکاری پیسوں سے جو بھی کام کیا وہ اس اس انداز میں کیا کہ حلقے کی ہر اینٹ پر چوہدری نثار علی خان کا نام نقش ہے۔اور حلقے کے لیڈر ان کو عمران خان اور نواز شریف جیسا لیڈر سمجھنے لگ گئے۔حبیب اکرم نے مزید لکھا کہ یہ چوہدری نثار علی خان کی کاریگری تھی کہ ایک ہی وقت میں نواز شریف ،عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات قائم رکھے۔

متعلقہ عنوان :