آئی جی سندھ نے نیو رضویہ میں کار پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب

جمعرات 22 مارچ 2018 20:59

آئی جی سندھ نے نیو رضویہ میں کار پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،ایس ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سچل تھانے کی حدود نیو رضویہ سوسائٹی سے کچھ فاصلے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر مبینہ فائرنگ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے وقوعے کی مکمل تفصیلات پر مشتمل انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ وقوعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمز کو خصوصی ٹاسک دیا جائے اور اس حوالے سے دیگر ضلعوں کی پولیس سے بھی رابطے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :