وطن عزیز کو آج پھر 1940ء والے تعمیری جذبہ کی ضرورت ہے، احسن اقبال
5ء تک پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے،موجودہ حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے آج ملک میں امن قائم ،لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ،کھیلوں کے میدان کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں، قوم پہلے سے زیادہ پرامید ہے،23 مارچ کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین بنا، 23 مارچ کے حوالہ سے ’جذبہ تعمیر مہم ‘شروع کر دی ہے، چاہتے ہیں ہر پاکستانی اس مہم کا حصہ بنے، وفاقی وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 22 مارچ 2018 21:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2025ء تک پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب 2013ء میں حکومت سنبھالی تو چارسو اندھیرے تھے، ملک بدترین توانائی بحران کا شکار تھا، ملک میں ہر روز دہشت گردی کے باعث درجنوں لاشیں گرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیا جا رہا تھا، معیشت منجمد ہو چکی تھی، کھیلوں کے میدان اجڑ چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہتر منصوبہ بندی کے تحت آج ملک میں امن قائم ہے، لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے آج ملک میں دنیا سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت بیڑا غرق، ستیاناس کا راگ الاپتے ہیں لیکن میں ان کو بتاتا چلوں کہ آج ملک کی مجموعی پیداوار کا حجم 2013ء کے مقابلہ میں دوگنا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کو ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی سے امن کی طرف تیزی سے ترقی کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے کھیلوں کے میدان کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں، قوم پہلے سے زیادہ پرامید ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختصر ترین مدت میں توانائی کے بحران پر قابو پایا ہے اور ان پانچ سالوں کے دوران 10400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.