سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ امتحان سالانہ 2018ء

چیئرمین لاہور بورڈ نے تلبیسِ شخصی کے مرتکب فرد کو پکڑ لیا لاہور میں مقامی تعطیل کے باوجود 24مارچ بروز ہفتہ پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے

جمعرات 22 مارچ 2018 21:25

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام جاری سیکنڈری سکول امتحان (جماعت نہم) سالانہ 2018ء کے سلسلے میں چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے دوران چیکنگ امتحانی مرکز پنجاب یونیورسٹی J-2وحدت روڈ میں رولنمبر326917سلمان عزیز ولد عبدالعزیز کی جگہ اُس کے سگے بھائی بلاول عزیز کو سوکس کا پرچہ حل کرتے پکٹر کر تلبیسِ شخصی کیس اور قانونی کاروائی کے ضابطے میں F.I.Rکا اندراج کروا دیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ 24مارچ بروز ہفتہ مقامی تعطیل(میلہچراغاں) ہونے کے باوجود تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے پیپرز(بیالوجی/کمپیوٹرسائنس) شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :