گورنرہائوس پشاور میں یوم پاکستان کی پروقارتقریب،
صوبے کی پانچ شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر سول اعزازت سے نوازاگیا
جمعہ 23 مارچ 2018 16:11
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلی خدمات کے عوض ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ بائیو ٹیکنالوجی ہی کے شعبے میںپروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کو ان کی خدمات کے عوض صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف اللہ کو کمپیوٹر کے شعبے میں اعلی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالصمد کو آرکیالوجی کے شعبے میں اعلی خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیا گیا جبکہ خالد نور کومارشل آرٹس کے شعبے میں ملک کے لئے اعلیٰ خدمات کے صلے میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔ڈی پی او بونیرسیدخالد محمود ہمدانی ،انسپکٹر حمیدخان،سپاہی وحیداللہ کوقائداعظم پولیس میڈل سے نوازاگیا جبکہ پریذیڈنٹ پولیس میڈل سے ایس ایس پی سجاد خان، ڈی ایس پی اظہارشاہ، سب انسپکٹر ہارون خان، سب انسپکٹر حیدرعلی شاہ اور سپاہی شاہد حسین کو نوازاگیا۔ بعدازشہادت قائداعظم پولیس میڈل شہید سب انسپکٹر سلطان محمود کے بھائی فضل معبود، سپاہی منیراحمد کے بھائی محمدریاض، شہیدسپاہی طاہرنوازکے بھائی محمدنواز، شہدایل ایچ سی عدنان اسلم کے بھائی نعمان اسلم، شہید ہیڈکنسٹیبل عبدالقیوم کے والد محمدرمضان ، شہیدسپاہی جہانزیب کے والد جنت میر، شہیدسپاہی صابرنواز کے والد اکبرنوازاور شہید سب انسپکٹر نجیب اللہ کے بھائی پروفیسرعصمت اللہ نے وصول کئے جبکہ پریذیڈنٹ پولیس میڈل شہید سپاہی محمدطارق کی اہلیہ سائرہ بی بی، شہید سپاہی خرم شہزادکے والد حاجی صدیق اورشہید سپاہی سجید خان کے والد نصیر خان نے وصول کئے۔ اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا کے اعلان کردہ لیپ ٹاپ بھی صوبے کے سات ریجنز کے عظیم پولیس شہداء کے ذہین اورباصلاحیت بچوں ، شہید عامر نواز کی بیٹی کشش ، شہید اے ایس آئی اقرارامین کی بیٹی عظمی امین، انسپکٹرخلیل الرحمن کے بیٹے محمدفیصل ، شہید سب انسپکٹر طاہرمحمود کی بیٹی سنبل، شہید سب انسپکٹر محمداکبر کی بیٹی مسکان، شہید سپاہی بخت رشید کی بیٹی سدا بی بی اور شہید محمداقبال مروت کے بیٹے محمدجلال خان میں تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں گورنر اقبال ظفر جھگڑا تقریب کے شرکاء سے گھل مل گئے اور اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.