ویرات کوہلی نے دپیکا کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:42

ویرات کوہلی نے دپیکا کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء)آئی پی ایل کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی اپنی کارکردگی کی وجہ سے ایک بڑا برانڈ بن چکے ہیں، اور اسی وجہ سے انہیں بے شمار پراڈکٹس کا برانڈ امبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم خبر گردش کررہی ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کو ویرات کوہلی کی وجہ سے 11 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک معروف ویب سائٹ کی جانب سے 11 کروڑ کی اسپانسرشپ آفر کی گئی جسے ویرات کوہلی کی وجہ سے ٹھکرانا پڑا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بولی وڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کے ساتھ ایک اشتہار شوٹ کرنا تھا جسے انہوں نے منع کردیا۔ ویرات کوہلی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کے بعد معروف ویب سائٹ کی جانب سے اسپانسرشپ کی آفر بھی واپس لے لی گئی۔