نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 26 مارچ 2018 23:46

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 مارچ 2018ء) نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے فتح جھنگ میں زیر تعمیر وفاقی دارالحکومت کے نئے ائیرپورٹ کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والے مغل اور ہسپانوی طرز تعمیر کے شاہکار نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموجود تمام اداروں کو اپنے دفاتر 31 مارچ تک نئے ایئرپورٹ پرمنتقل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ائیرپورٹ پر 2 رن ویز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے 3 کلومیٹر سے زائد طویل ہے جاے پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔ اس رن وے پر اے تھری ایٹی سمیٹ دنیا کے بڑے سے بڑے ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ خطے کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں ایک فائیو اسٹار، ایک تھری اسٹار ہوٹل اور اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

جبکہ اس وقت ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے 3 شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر، بڑا اسپتال، کنونشن سینٹر، ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔ ائیرپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سیلف چیک ان کاؤنٹرز، لانگ ٹائم پارکنگ، 8 فائر کریش ٹینڈرز، جدید ترین ایئرفیلڈ، طیاروں کو فنی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ایم آر او سسٹم اور الگ کارگو ٹرمینل سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :