لیڈی گاگاکی فلم’’ اے اسٹارازبورن ‘‘ 5 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

بدھ 28 مارچ 2018 11:23

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء) موسیقی کا تڑکا لگی ہالی وڈ فلم ’’اے اسٹار از بورن‘‘ 5اکتوبر کوریلیز کی جائے گی۔ فلم میں لیڈی گاگا اور بریڈلے کوپر مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

1937ء میں آئی فلم کا ری میک ہے اے اسٹار از بورن جس کی کہانی ہے ایک ایسے اداکار کی جو نوجوان اداکارہ اور گلوکارہ کو کیریئر بنانے میں مدد دیتا ہے ۔ بریڈلے کوپر کی ہدایتکاری میں بنی ہے یہ فلم جس میں جہاں بریڈلے خود ہی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے وہیں لیڈی گاگا، اور سام ایلیٹ بھی اسٹار کاسٹ میں شامل ہیں۔ ڈرامہ مووی اے اسٹار از بورن رواں برس 5 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔