صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ،مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان کھیل وثقافت میر گل محمد محمد حسنی

جمعرات 29 مارچ 2018 00:10

کوئٹہ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر کھیل وثقافت میر گل محمد محمد حسنی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اس سلسلے میں مختصر اً مدت کے دوران جتنا ممکن ہوسکے گا اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران اور واشک کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

مشیر کھیل و ثقافت میر گل محمد محمدحسنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ بلوچستان کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے اپنا بھر پورکردار اد کررہے ہیں ۔ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی طور پر اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے احسن طریقے سے پورا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گیا کہ لوگوں کو ان کے دہلیز پر زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔ خاران اور واشک کے عوام نے ہمیشہ سے مثبت فیصلہ دیا ہے اور حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے میر گل محمد حسنی نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اورصوبے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے خاص اقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی حکومت سنجیدگی سے عوامی مسائل حل کررہی ہے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ کم وقت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرسکیں۔