اسلام آباد میں پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں 9 ہزار 901 فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی

جمعرات 29 مارچ 2018 13:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں 9 ہزار 901 فی مکعب میٹر ہو گئی۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق اسلام آباد میں جمعرات کو جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار سب سے زیادہ رہی جو ایچ ایٹ میں 9 ہزار اور جی سکس میں ایک ہزار 947 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دونوں سیکٹروں میں دیگر پولن کی تعداد بالترتیب 26اور 19 فی مکعب میٹر رہی۔ واضح رہے کہ موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار بڑھنا شروع ہو جاتی ہے جس سے پولن الرجی کے مریضوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ طبی ماہرین نے الرجی کے متاثرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عام لوگوں کی آگاہی کے لئے پولن سے متعلق معلومات باقاعدگی کے ساتھ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی معلومات جاری کی جاتی ہیں۔