تانبے کے برتن میں پانی پینے سے نظام ہضم درست رہتا ہے، ماہرین صحت

جمعہ 30 مارچ 2018 11:16

قصور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) امریکی ماہرین صحت کا کہناہے کہ تانبے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں‘تانبے کے برتن میں پانی پینے سے نظام ہضم درست‘ وزن کم اورجسم جراثیم سے بچارہتاہے۔

(جاری ہے)

نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جدیدتحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تانبا اینٹی مائیکرو بیال‘ اینٹی اکسیڈنٹ‘ اینٹی کارسینوجینک اور انفلامیٹری خواص کا مجموعہ ہے جب کہ یہ نباتاتی زہر(ٹاکسن)کو بھی بے اثرکرتاہے‘تانبے کے برتنوں کے استعمال اورخصوصی طورپر ان میں پانی پینے سے نظام ہاضمہ کو بہتررکھنے میں مددملتی ہے ‘تانبے میں خطرناک جراثیم کو مارنے اور پیٹ میں ہونیوالی سوزش سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جوکہ زخموں ‘انفیکشن اوربدہضمی سے بچنے کیلئے مفیدگھریلو نسخہ ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ تانباپیٹ کو صاف رکھنے اور زہریلے مادوں سے لڑکر گردوں اور معدے کا درست اندازمیں کام کرنا یقینی بناتاہے۔ ماہرڈاکٹرکی مطابق جب پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کیاجاتاہے تو اس میں فائدے مند اجزاء شامل ہوجاتے ہیں ‘تانبے میں محفوظ کیاگیا پانی پینے سے جسم کی اضافی چربی موثر انداز میں ختم ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :