پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتا ہے، طبی ماہرین

جمعہ 30 مارچ 2018 16:04

سلانوالی۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) طبی ماہرین نے بتایاہے کہ پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمارفوائد ہیں،بالخصوص پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتا ہے، ہیضہ سے موثر طور پر بچاتا ہے، دل کی بیماریوں کیلئے پیا ز اس لیے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے ماد ے پیداہونے نہیں دیتا، بلغم سے چھٹکار ے اور کھانسی سے نجا ت کیلئے پیاز نہایت مفید ہے ، دانتوں کے درد سے نجا ت کیلئے حکماحضرا ت اکثرپیاز استعمال کرنے کا مشور ہ دیتے ہیں، موسم گرمامیںپیاز کا استعمال گرمی کی شد ت سے محفوظ رکھتا ہے اورلو سے بچائو کاموثر ذریعہ ہے ،پیاز میں فینول اور فلیوونائیڈزہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہا یت مفید ہے ،ہیضے کے موسم میں ہیضے سے بچائو کیلئے پیاز کو سرکہ کے ساتھ استعمال کریں ۔