الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 2018 ماتحت عدلیہ کے زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ

جمعہ 30 مارچ 2018 23:18

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 2018 ماتحت عدلیہ کے زیر نگرانی کرانے کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2018 ماتحت عدلیہ کے زیر نگرانی کرائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ماتحت عدلیہ سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو خطوط ارسال کر دیا گئے ہیں اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ، سیشن ججوں، ایڈیشنل سیشن ججوں، سینئر سول ججوں اور سول ججوں کے ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ اقدام الیکشن ایکٹ 2017ء کے آرٹیکل 1-C اور 1 کی ذیلی شقوں 50 اور 52 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔