چیرمین سینٹ سے متعلق بیان، اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظمخلاف تحریک التوا تیار

آئندہ 24 گھنٹوں میں سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی جائے گی،ذرا ئع

جمعہ 30 مارچ 2018 23:39

چیرمین سینٹ سے متعلق بیان، اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظمخلاف تحریک التوا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے چیرمین سینٹ کے خلاف بیان پر اپوزیشن کی جانب سے انکے خلاف تحریک التوا تیار کر لی گئی۔

(جاری ہے)

سینٹ میں اپو زیشن زرائع کے مطابق تحریک التوا تمام اپوزیشن کی جانب سے تیار کی گئی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں وزیراعظم کے خلاف تحریک التوا ء سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ و زیراعظم نامناسب الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتشار پیدا نہ کریں، نتائج پسند نہ آئے تو الزام تراشی شروع کر دی۔چیرمین سینٹ کے بارے میں ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :