فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کی گولڈ میڈیلسٹ طالبہ کا زیادتی کے بعد قتل، پولیس کا شرمناک کردار بے نقاب ہوگیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 مارچ 2018 23:46

فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کی گولڈ میڈیلسٹ طالبہ کا زیادتی کے بعد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2018ء) فیصل آباد کی گولڈ میڈلسٹ 20 سالہ طالبہ کے زیادتی کے بعد قتل کے خلاف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں احتجاج کیا گیا، جبکہ پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ مظاہرے کے دوران طالب علموں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، تاہم پولیس نے انہیں احتجاج کرنے سے روک دیا۔

انگریزی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ عابدہ کو 25 مارچ کو اغواء کیا گیا تھا، اس کی لاش چار دن بعد ڈجکوٹ سے ملی تھی۔

(جاری ہے)

اہلخانہ جب بیٹی کی پراسرار گمشدگی کی شکایت لے کر تھانے پہنچے تو پولیس انہیں خود ڈھونڈنے کا مشورہ دے کر لوٹاتے رہی۔ جبکہ گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب بدھ 28 مارچ کو بدقسمت طالبہ کی لاش ڈچ کوٹ سے مل گئی۔ طالبہ کی گمشدگی کی درخواست تین روز تک ٹالنے پر ایس ایچ او گلبرگ تھانہ کو معطل کردیا گیا ہے۔ طالبہ کے ڈی این اے نمونے لاہور فارنزک لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او فیصل آباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔