سید خورشید احمد شاہ کی بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت،بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و تشدد سے اپنے چہرے کو داغدار کر دیا،قائد حزب اختلاف

اتوار 1 اپریل 2018 22:50

اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و تشدد سے اقوام عالم میں اپنے چہرے کو داغدار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے وسیع جانی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خون سے کھیلنے والے کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی کو دبا نہیں سکتے۔اپوزیشن لیڈر نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔