لاہور ہائیکورٹ،کالعدم جماعت الدعوہ ٰکی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری

منگل 3 اپریل 2018 15:10

لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم جماعت الدعوہ ٰکی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے منگل کو درخواست گزار حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ جماعت الدعوہ ٰہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے لیکن امریکا اور بھارت کے دبائو میں آکر تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہے، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے اس لیے حکومت کو جماعت کی فلاحی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :