پاکستان نے القاعدہ اور دہشت گردگروپوں کی کمر توڑ دی،سردار مسعود خان
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف جیسا کیاجانا چاہئے تھا ،نہیں کیا گیا، بڑی رقم خرچ کرنے کے باوجود امریکہ افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکا، بھارت کی امریکہ کیساتھ قربت کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ متاثر ہوا، صدر آزاد کشمیر کا انٹرنیشنل کائونٹر ٹیررازم فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب
منگل 3 اپریل 2018 18:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے القاعدہ اور دہشت گردگروپوں کی کمر توڑ دی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف جس طرح کیاجانا چاہیے تھا اس طرح نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ سے بے پناہ اقتصادی نقصانات اٹھانا پڑے اور یہ ایک غیر محفوظ ملک کے طورپر اس کا تشخص ابھرا۔ انہوں نے کہا کہ 2007ء کے بعد پاکستان اور امریکہ میں بد اعتمادی اور دوریوں میں اضافہ ہوا اور امریکہ نے پاکستان کی بجائے بھارت کیساتھ قربت اور شراکت داری بڑھائی ۔ نائن الیون کے بعد افغانستان بھی ہم سے دور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں بہت بڑی رقم خرچ کی لیکن وہاں امن نہیں آسکا۔ پاکستان نے اپنی سرزمین پر اپنے وسائل سے امن قائم کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی امریکا کے ساتھ قربت کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ متاثر ہوا۔ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے پر امن جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے افغانستان میں بھارت کاکردار بڑھایا ، ٹرمپ انتظامیہ سی پیک سے خوش نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں پراکسی وار لڑ رہا ہے۔ بھارت کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں بند کرنی ہوں گی۔ انہوں نے بھارت کے زیرانتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور معصوم کشمیریوںکا قتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ بھارتی فوج کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے اور وہ شہریوں پر بے رحمانہ مظالم ڈھا رہی ہے ۔ ان پر کسی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا لیکن کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کچھ بھی ہو جائے وہ اپنا حق لے کررہیں گے اور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف غیر روایتی جنگ لڑ رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف کامیابی کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.