فیسیں و اخراجات،نجی ہسپتالوں کو 3روز میں تفصیلات جمع کرانیکا حکم

بدھ 4 اپریل 2018 11:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء)خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں سے ڈاکٹروں کی فیس ‘ آپریشن کے اخراجات اور لیبارٹری فیسوں کی تفصیلات تین یوم کے اندر اندر طلب کرتے ہوئے تمام ریجنل چیف انسپکٹروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری مراسلے میں صوبہ بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی فیس ،سی ٹی سکین ‘ الٹرا سائونڈ ‘ آپریشن چارجز ‘ لیبر روم چارجز ‘ او ٹی چارجز ‘ داخلہ فیس ‘ ایکسرے فیس ‘ آپریشن فیس اور دیگر فیسوں سے متعلق ڈیٹا ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کریں۔

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کیئر کمیشن آذر سردار کی ہدایت پر جاری مراسلے میں ڈائریکٹر لائسنسنگ اینڈ رجسٹر یشن نے کہا ہے تین یوم کے اندر اندر تفصیلات دے دی جائیں اور تمام زونل چیف انسپکٹرز ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا ئیں تاکہ پشاور ہائی کورٹ کے زیر سماعت مقدمے میں اس حوالے سے تفصیلات جمع کی جا سکے۔