Live Updates

کپتان کی ایک جھلک پر مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ

جمعرات 16 مئی 2024 22:20

کپتان کی ایک جھلک پر مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ
6کراچی/گھوٹکی/سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ گزشتہ روز سندھ کے مختلف شہروں کے تین روزہ دورے پر کراچی سے روانا ہوئے تھے، حلیم عادل شیخ ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد کے شہروں کا دورہ کرنے کے بعد آج صبح رحیم یاد خان، صادق آباد، اوباوڑو ، گھوٹکی، کشمور، کندھوکوٹ، مرید شاخ، گڈو بیراج، شکارپور سے ہوتے ہوئے سکھر پہنچے۔

آج (کل)دورے کے تیسرے روز سکھر سے نوشیروفیروز، نوابشاہ جائیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے دورے کے دوران سندھ پنجاب کے شہروں میں پی ٹی آئی کی جانب سے منعقد جلسوں، ریلیوں، ورکرز کنونشن میں شرکت کی مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان کی ایک جھلک سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں عمران خان عظیم لیڈر ہیں پوری قوم ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا تین روزہ پنجاب اور سندھ کے دورے پر ہوں کشمور کندھکوٹ گھوٹکی میں صورتحال خراب ہے کچے کے ڈاکوؤں کی وجہ سے حالات خراب ہیں کچے کے ڈاکوؤں کے سرپرست سندھ اسمبلی میں بیٹھیہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی انتقام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے پیپلزپارٹی جمہوری پارٹٰی نہیں ہے مجھ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے مجھے جیلوں پر ڈالا گیا میں اپوزیشن لیڈر تھا سندھ کے عوام کی بات کی تھی جس کے نتیجے میں مجھ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے مجھ پر 41 سے زائد کیسز بنائے گئے۔

نہ ہمارا کپتان جھکا ہے نہ ہم جھکے ہیں عوام کے لئے حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں اس وقت مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں پنجاب بھر میں بڑے بڑے ناموں کو ہمارے عام کارکنوں نے شرکت دی ہے۔ مظفر گڑھ، ملتان میں ضمنی انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا انشائ اللہ سندھ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنائیں گے سندھ کے عوام کو کو کچے اور پکے کے ڈاکوؤں سے آزاد کرائیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلزپارٹی کے لوگ ہر محکمے سے بھتہ وصول کرتے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں سندھ کے اسپتالوں میں ایمبولنس نہیں ملتی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ بھر میں نچلی سطح تک تنظیم سازی کرنے جارہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہ گزشتہ ہفتے میں عالم اسلام کے لیڈر عمران خان سے ملاقات کر کے آٰیا ہوں عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ پورے سندھ میں ورکروں کو پیغام دیں یہ آخری وقت ہے بہت جلد بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا جنہوں ںے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہے انکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ سب سے زیادہ محرومی سندھ میں یہاں پر گزشتہ 16 سالوں سے کرپشن جاری ہے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹٰی سے نجات دلوائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات