فاطمید فائونڈیشن تھیلی سیمیا کیخلاف برسرپیکار ہے‘ افضل حسن

بدھ 4 اپریل 2018 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء)فاطمید فائونڈیشن پشاور کی خدمات 30سال مکمل ہوگئے‘1988ء کو لیجنڈ بھارتی فلمی اداکار دلیپ کمار نے ادارے کا افتتاح کیاتھا‘ اپنے قیام سے لیکر آج تک فاطمید فائونڈیشن پشاور ہزاروں غریب‘ بے سہارا اور نادار تھیلی سیمیا وہیمیوفیلیاء کے بچوں کو مفت لاکھوں خون بیگز اور اجزائے خون فراہم کرچکی ہے‘ ایڈمنسٹریٹر کنرل (ر) افضل حسن خان نے میڈیا کو بتایاکہ امراض خون میں مبتلا بچوں کو خون کی فراہمی کیساتھ ساتھ مفت ادویات بھی دی جارہی ہیں‘ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زکوٰة خیرات اور صدقات ان معصوم بچوں کو دیکر اس کارخیرمیں ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔