عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان نے دنیا کو امن کا پیغام دینے کیلئے ایک ساتھ پر فارم کرنے پر اتفاق کر لیا

بدھ 4 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) عالمی شہرت یافتہ صٴْوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور استاد راحت فتح علی خان دٴْنیا کے مختلف ممالک میں ایک ساتھ آواز کا جادو جگائیں گے،دونوں سنگرز کے مابین اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر عارفانہ اور صٴْوفیانہ کلام پیش کر کے امن کا پیغام عام کریں گے۔

(جاری ہے)

بد ھ کو اس حوالے سے دونوں فنکاروں کے درمیان ایک ملاقات ہوئی۔جس میںراحت فتح علی خان کے ڈائریکٹر سلمان احمد بھی موجود تھے۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس وقت فلموں،ڈراموں اور دٴْنیا بھر میں صوفی موسیقی عروج پر ہے لہذا دونوں فنکارجوصوفیانہ کلام گاتیہیں،کیوں نہ ایک ساتھ پرفارم کریں۔

متعلقہ عنوان :