تکذیب نکاح کیس میں میرا کیلئے اچھی خبر

بدھ 4 اپریل 2018 19:34

تکذیب نکاح کیس میں میرا کیلئے اچھی خبر
لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) لاہور کی سول فیملی عدالت نے معروف اداکارہ میرا کی جانب سے اپنے شوہر ہونے کے دعوے دار عتیق الرحمان کے خلاف تکذیب نکاح کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کو مصالحت کے لیے طلب کرلیا۔ سول فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے بدھ کو کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے کیس کے تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں جس کے بعد کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے مبینہ نکاح نامے کو چیلنج کر رکھا ہے ،فیملی عدالت میں میرا نے جولائی 2009 میںکیس دائر کیا ۔میرا کا کہنا تھا کہ نکاح نامہ جھوٹا اور جعلی ہے، عتیق الرحمن سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے یہ سب کررہا ہے، ان کا کسی کے ساتھ کوئی نکاح نہیں ہوا، جب وہ شادی کریں گی تو سب کو بلائیں گی۔

عدالت کے روبرو میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ نکاح کرنے کے بعد کیپٹن نوید سے بھی نکاح کیا،میرا کے وکیل نے نکاح خواں پر جرح مکمل کر لی جبکہ دیگر گواہان کے بیانات بھی قلمبند کر لیئے گئے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے تمام فر یقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :