لاہور،پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف نواز شریف کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،حافظ زبیر کار دار

نواز شریف اپنی نااہلی کا بدلہ قوم اور بے نظیر شہید کے لہو سے بننے والے جمہوری نظام سے لینا چاہتے ہیں ، رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 4 اپریل 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنی نااہلی کا بدلہ پوری قوم اور بے نظیر شہید کے لہو سے بننے والے جمہوری نظام سے لینا چاہتے ہیں اور غیرجمہوری قوتوں کو دعوت دینے کیلئے سینیٹ انتخابات کو مشکوک بنانے کی سازش بھی کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف نواز شریف کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے نواز شریف اب ہر جمہوری عمل کو سبوتاز کرنا چاہتے ہیں نواز شریف کے علاقائی خواب جمہوری استحکام سے نہیں افراتفری سے ہی پورے ہو سکتے ہیں نواز شریف اپنی مخصوص سوچ اور علاقائی خواب کی تکمیل کیلئے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں پانامہ سے اب تک نواز شریف نے ہر قدم پر ثابت کیا کہ وہ قومی نہیں علاقائی لیڈر ہیں، نواز شریف اداروں سے تصادم کر کے جمہوری عمل پر کاری ضرب لگانا چاہتے ہیں۔