سیکورٹی فورسز کا بلو چستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن 2 دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری مقدار بھی قبضہ میں لے لی گئی، آئی ایس پی آر

بدھ 4 اپریل 2018 23:22

سیکورٹی فورسز کا بلو چستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن 2 دہشت ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) سیکورٹی فورسز نے بدھ کو بلوچستان کے ضلع تربت اور ڈیرہ بگٹی میں دشت کے نواحی علاقہ پنسن کور میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فرنٹیئر کور بلوچستان کا ایک سپاہی بھی شہید ہو گیا۔ اس موقع پر اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری مقدار بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی آپریشن ردالفساد کا ح-صہ ہے۔