امید ہے چوہدری نثار بھی جلد پی ٹی آئی میں ہی آئیں گے،رمیش کمار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 اپریل 2018 18:56

امید ہے چوہدری نثار بھی جلد پی ٹی آئی میں ہی آئیں گے،رمیش کمار
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کااعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ امید ہے چوہدری نثار بھی تحریک انصاف میں ہی آئیں گے، میرے بعد کئی اور لوگ بھی تحریک انصا ف میں شامل ہوں گے،آج اور کل مجھے جن لوگوں کے فون آئے، ان کے نام بریک نہیں کروں گا۔انہوں نے آج یہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کوگھرآمد پرخوش آمدید کہتاہوں ۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کا ویلکم کرنے پرشکرگزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ 16سال پہلے سیاست میں قدم رکھا۔میں جس پارٹی سے آیا ہوں وہاں آج پریشانی ہے جبکہ جہاں آیا ہوں وہاں خوشی ہے۔جب پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی تواخبار میں آرٹیکل لکھ کراپنی بات کااظہار کردیتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں عدلیہ کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ میرے بعد چوہدری نثارسمیت کئی اور لوگ بھی تحریک انصا ف میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے جوبیانیہ آیا ،اور جس قسم کی تحریک شروع ہوئی۔چوہدری نثار نے کہا کہ یہ ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ اگر چوہدری نثار کوعوام کی خدمت کرنی ہے توچوہدری نثار بھی تحریک انصاف میں ہی آئیں گے ۔آج اور کل کے درمیان مجھے جن لوگوں کے فون آئے کہ ڈاکٹرصاحب آپ چلے گئے ہمیں کیوں نہیں لے کرگئے،ابھی میں ان کے نام بریک نہیں کروں گا۔

صحافیوں نے سوال کیے کہ آپ چوہدری نثار کے کہنے پرتوپی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے؟ رمیش کی جگہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا۔آئندہ بھی پارٹی کیلئے مل کرکام کروں گا۔انہوں نے کہاکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کیلئے رانا بھگوان داس کا نام تجویز کیا تھا ،چوہدری نثار نے بھی رانا بھگوان داس کی حمایت کی لیکن بعد میں صدیق الفاروق کا نام سامنے آگیا۔ن لیگ میں چوہدری نثار ایماندار شخص ہیں ان کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔