بلاول بھٹو اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کی ملک کی ترقی و خوشحالی کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،سردار سلیم حیدر

2018ء میں پیپلز پارٹی واضح برتری حاصل کریگی ، تمام صوبوں میں اپنی حکومت بنائی گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی ، پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کریگی ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 اپریل 2018 22:30

بلاول بھٹو اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کی ملک کی ترقی و خوشحالی کے ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) سابق وزیر مملکت و ڈویثرنل صدر پیپلز پارٹی سردار سلیم حیدر نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کی ملک کی ترقی و خوشحالی کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،2018میں پاکستان پیپلز پارٹی واضح برتری حاصل کریگی ،اور تمام صوبوں میں اپنی حکومت بنائی گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کریگی اور انہوں نے کہا کہ بھٹو نے غریب کو اپنا حق لینے کا طریقہ بتایا ،آج بھی پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ، کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بے نظیر بھٹو شہید تک پیپلز پارٹی کی تاریخ خون سے رنگی ہوئی ہے ،ملک کی بقاء کے لیے بھٹو خاندان کی قربا نیاں نا قابل فراموش ہیں،پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین نے پھانسی کا پھندا قبول کرلیا مگر اسلامی بلاک اور ایٹمی پلانٹ کیخلاف سمجھو تہ نہ کیا ،شہید بھٹو خاندان نے ہمیشہ آمروں کیخلاف غریب عوام کی جنگ لڑی ،بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کو مستحکم کیا اور قید و بند کی صعو بتیں برداشت کیں مگر اس خاندان نے ملک کے مفاد پر سودے بازی نہیں کی دہشت گردی کا سب سے بڑا نقصان پیپلز پارٹی نے اٹھا یا۔