پنجاب پولیس پہلے کی طرح چائنیز کے جان ومال کی حفاظت کرتی رہے گی ‘ ڈی پی او

جمعہ 13 اپریل 2018 01:20

خانیوال۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) پنجاب پولیس پہلے کی طرح چائنیز کے جان ومال کی حفاظت کرتی رہے گی‘ سکیورٹی مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم احسن طریقے سے نبھاتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل نے ڈپٹی کمشنر آفس میں چائنیز کمپنی کے کنٹری منیجر سمیت اعلیٰ افسران سے میٹنگ میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال، کمپنی منیجر مسٹر پان،ڈپٹی منیجر مسٹرمائیو،ڈپٹی منیجرآئی ایس بی ہیڈ آفس مس جیلی‘،انسپکٹر ماوموجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل نے مزیدکہاکہ ملک میں امن اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے‘ چائنیز کی محنت سے ملک میں ترقی وخوشحالی جیسے بڑے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں پنجاب پولیس پروفیشنل پولیس ہے اور اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھائے گی -ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہاکہ M-4موٹروے پر کام بلاتعطیل جاری رہے گا اس پروجیکٹ میں کسی کو بھی غیر ذمہ داری اقدامات نہیں اٹھانے دیئے جائیں گے چائنیز کمپنی کے کنٹر ی منیجر مسٹر پان نے کہاکہ چند لوگوں کی غیر ذمہ دارانہ حرکت سے پاک چین دوستی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا چائنیز انجینئر زاور پنجاب پولیس کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی انکوائری کمپنی کی جانب سے کی جارہی ہے جبکہ اس معاملے میں ملوث 5چائنیز انجینئر کو واپس چائینز بھیج دیا گیا ہے جن کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :