وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ‘دستکاری کے مقابلوںکیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری

جمعہ 13 اپریل 2018 17:27

پاکپتن۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ساہیوال ڈوثیرن کے تمام اضلاع ( ساہیوال ، پاکپتن ، اوکاڑہ ) کے دستکاروں کے مابین مقابلہ دستکاری کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرعطیہ کاشف کے مر اسلہ کے مطابق ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مرد وخو اتین 19 اپریل تک رجسٹریشن کر وا سکتے ہیں ، دستکاری کے مقابلے 25 اپریل سے ساہیوال آرٹس کونسل میں ہوں شروع ہونگے، مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد شناختی کارڈ اور دو عدد فوٹو جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :