گاجر کا جوس پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لئے مفید ہو تاہے،طبی ماہرین

ہفتہ 14 اپریل 2018 13:23

قصور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)طبی ماہرین نے کئی سالوں کی تحقیق کے بعد اس بات کا دعویٰ کیاہے کہ گاجر کا استعمال نہ صرف کینسر کی گٹھلیاں بننے کے عمل کو روکتاہے بلکہ اس کا مسلسل استعمال سرطان کے موذی مرض پرقابوپانے میں بھی ممدومعاون ثابت ہواہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ گاجر کے جوس میں وٹامن اے کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہوتاہے جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے کوختم کرنے کے لئے مفیدہوتاہے بلکہ اس کے مسلسل استعمال سے استسقاء کے مرض سے بھی چھٹکارا مل جاتاہے۔