سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے صاحبزادے کی پالیسیوں کیخلاف جاتے ہوئے امریکا کیخلاف سخت پیغام جاری کردیا

پیر 16 اپریل 2018 02:20

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے صاحبزادے کی پالیسیوں ..
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس کو منتقل کئے جانے کے فیصلے اور خطے میں ایران کی مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظہران میں عرب لیگ سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی خطے میں مداخلت سے حالات مزید خراب ہوں گے۔ امریکہ کا مضبوط اتحادی ہونے کے باوجود شاہ سلمان نے امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔