اکرش کھرانہ نے فلم ’’ہائی جیک‘‘ کی عکسبندی صرف30دنوں میں مکمل کی

پیر 16 اپریل 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار اکرش کھرانہ نے فلم ’’ہائی جیک‘‘ کی عکسبندی صرف 30 دنوں میں مکمل کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے ترجمان نے بتایا کہ فلم ’’ہائی جیک‘‘ کی عکسبندی ممبئی ، اورنگ آباد،گجرات میں تین دن، دہلی میں20دن اور جزیرہ مدھ میں 4دن میں مکمل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ائیر لائن کے عملے کے ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے جو بقایا جات کی عدم ادائیگی پر جہاز کو ہائی جیک کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور اسے ہائی جیک کرتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں سومیت ویاس، سونالی سہگل، منترا سرتھک کاکڑ، کومد شرا، رادھیکا بنگیا اور دیگر شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار اکرش کھرانہ ہیں۔ فلم20اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :