سلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ کے سپیشل گانے کی عکسبندی لیہہ اور لداخ‘‘ میں کریں گے

پیر 16 اپریل 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ کے سپیشل گانے کی عکسبندی جنوبی افریقا کی بجائے’’ لیہہ اور لداخ‘‘ میں کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے یہ فیصلہ کیا ہوا تھا کہ فلم ’’ریس تھری‘‘ کے سپیشل گانے کی عکسبندی جنوبی افریقا میں کی جائے گی لیکن پھر سلمان خان کے کالے ہرنوں کے شکار والے مقدمے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا کہ عکبسندی کسی نزدیک والی جگہ پر کی جائے اور مختلف جگہیں دیکھنے کے بعد آخر میں لیہہ اور لداخ میں گانے کی عکسبندی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :