سعودی عرب،کھجور میلہ جاری، گھڑسوار ی، اونٹوں کی دوڑ ، ہنر مندوں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش بھی شامل

پیر 16 اپریل 2018 11:00

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے کی جانب سے کھجور میلہ 4 شعبان تک جاری رہے گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ سیاحت و قومی ورثہ کی جانب سے الجوف میں منعقدہ کھجور میلہ میلہ 5 ویں بار سجایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الجوف میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جھز الشمری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھجور میلے میں متعدد پروگرام پیش کئے جارہے ہیں جن میں گھڑسوار ی اور اونٹوں کی دوڑ شامل ہے جبکہ ہنر مند خاندانوں کی دستی مصنوعات بھی نمائش کا اہم جزو ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میلے میں آنے والے شائقین کو الجوف کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :