ماہرین زراعت کی ہلدی کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 16 اپریل 2018 11:10

قصور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)ماہرین زراعت نے پنجاب میں ہلدی کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ 20اپریل تک ہلدی کی کاشت مکمل کرلیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلدی مرطوب و معتدل آب و ہوامیں اچھی پرورش پاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہلدی کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیزمیرازمین انتہائی موزوں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس کھیت میں پہلے برسیم کاشت کی گئی ہو وہاں اگر 2کٹائیوں کے بعد تیسری بار کھیت میں ہل چلاکر برسیم کو مٹی میں دبادیا جائے اور 20سی25ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادڈال کر اسے اچھی طرح ہموار کرلیاجائے تو وہاں ہلدی کی شاندار فصل پیداہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر کاشت کیلئے ہلدی کے گچھوں میں سے 600سی700کلوگرام ہلدی کی درمیان والی موٹی گٹھیاں چن لی جائیں اورچاقو سے ان کے 2ٹکڑے کرکے 15سے 20سینٹی میٹرکے فاصلے پر نصف میٹرقطاروں میں کاشت کردیاجائے تو اس سے افزائش نسل بہترہوتی ہے۔