ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق

بدھ 17 ستمبر 2025 22:10

ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ساہیوال عارفوالا روڈ پر کمیر میں ایک طالب علم سلمان پھلرواںموٹرسائیکل سوار سڑک عبورکرتے ہوئے تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی محلہ صادق آباد کے بیوپاری الطاف پھلرواں کا بیٹا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور حادثہ یوسف والا نورشاہ روڈ پر برساتی نالہ پل پر ہوا ۔ یہاں کالج کے دو طالب علموں کی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجہ میں ایک طالب علم نورالہدیٰ جا ں بحق اور دوسرا طالب علم طفیل معمولی زخمی ہوا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس کمیر نے سلمان پھلرواں کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہے۔