پریانکا چوپڑا کے فلم انڈسٹری میں 16سال مکمل

پیر اپریل 11:48

پریانکا چوپڑا کے فلم انڈسٹری میں 16سال مکمل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری میں 16سال مکمل کر لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکاری، میوزک، فیشن، خدمت خلق اور ہالی وڈ میں یکساں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری میں 16سال مکمل کر لئے، انہوں نے 2003ء میں فلم ’’دا ہیرو: لو سٹروی آف اے سپائے‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہیں فلم ’’مجھ سے شادی کرو گی‘‘ ، ’’انداز ‘‘، ’’اعتراض‘‘ اور ’’فیشن‘‘ سے مقبولیت حاصل ہوئی، ان کی معروف فلموں میں ’’مجھ سے شادی کرو گی‘‘، ’’فیشن‘‘، ’’برفی‘‘، ’’کمینے‘‘، ’’باجی رائو مستانی‘‘، ’’ڈان‘‘ اور ’’کرش ‘‘ شامل ہیں جبکہ انہوں نے ہالی وڈ فلم’’’بے واچ‘‘ اور امریکی سیریز ’’کوانٹیکو‘‘، ’’کوانٹیکو 2 ‘‘ میں بھی کام کر چکی ہیں، انہوں نے 2010ء اور 2016ء میں یونیسیف میں بچوں کے حقوق کے لئے بطور گڈول سفیر بھی کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی سیریز ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ میں کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :