چھوٹی عمر سے ہی فلم انڈسٹری میں آنے کی خواہش تھی، بانیتا سندھو

پیر 16 اپریل 2018 11:48

چھوٹی عمر سے ہی فلم انڈسٹری میں آنے کی خواہش تھی، بانیتا سندھو
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’اکتوبر ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ بانیتا سندھو نے کہا ہے کہ چھوٹی عمر سے ہی فلم انڈسٹری میں آنے کی خواہش تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’اکتوبر ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ بانیتا سندھو نے کہا ہے کہ فلم ’’اکتوبر ‘‘ کی عکسبندی سے قبل اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھیں، بالی وڈ فلم انڈسٹری میں آنے کا خیال اس وقت سے ذہن میں ہے جب میں چھوٹی تھی اور میری ماں اداکار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے بچن کی فلمیں دیکھتی تھیں لیکن میں سمجھتی تھی کہ مجھے ہندی بولنی نہیں آتی اور میں فلموں میں آنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، پھر مجھے فلم ’’اکتوبر ‘‘ کی پیشکش ہوئی جسے اچھی ٹیم اور اچھے ہدایتکار کی وجہ سے قبول کر لیا۔

متعلقہ عنوان :