فلم ’’دی میگ‘‘ کا ٹریلر جاری‘ فلم 10اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

یہ فلم امریکی ناول نگار اسٹیوایلٹن کے ناول سے ماخوذ ہے‘ کاسٹ میں اداکار جیسن اسٹیتھم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں

پیر 16 اپریل 2018 11:55

فلم ’’دی میگ‘‘ کا ٹریلر جاری‘ فلم 10اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ’’دی میگ‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم 10اگست کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ہدایتکار جون ٹرٹل ٹوب کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی گہرے سمندر میں ریسکیو پروگرام کا حصہ ایک اسے جانباز کے گِرد گھوم رہی ہے جو ستر فٹ کی دیوہیکل شارک کا سامنا کرتا ہے اور اس حملے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

خوفناک شارک کی نشانہ بننے سے بچنے والا یہ ریسکیو اہلکار گہرے سمندر میں جانے سے خوف کا شکار ہو جاتا ہے جسے گہرے سمندر میں پھنسی ننھی آبدوز میں موجود افراد کو بچانے کا نیا مشن مشکل میں ڈال دیتا ہے ۔یہ فلم امریکی ناول نگار اسٹیوایلٹن کے ناول سے ماخوذ ہے جس کی کاسٹ میں نامور ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ روبی روز،ریئن وِلسن ،رابرٹ ٹیلر،کلف کرٹس،بِنگ بِنگ لِی ،پیج کینیڈی سمیت دیگر کئی فنکار اہم کردروں میں دکھائی دیں گے۔فلم 10اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :