
سعودی عرب نے امریکا کو واضح الفاظ میں وارننگ دے دی
پیر 16 اپریل 2018 11:59

(جاری ہے)
کانفرنس میں بائیس عرب ممالک کے سربراہان شریک ہیں،خلیجی ملکوں میں تنازع کی وجہ سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کانفرنس میں شریک نہیں ہیں۔
شاہ سلمان نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ مسئلہ فلسطین ہمارا اوّلین ایشو ہے اور ہم اس کو ہمیشہ مقدم جانیں گے۔ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔انھوں نے عرب لیگ کے اس سربراہ اجلاس کو ’’القدس کانفرنس‘‘ سے موسوم کیا تاکہ دنیا بھر میں ہر کسی کو یہ باور کرایا جاسکے کہ فلسطین عرب عوام کے ضمیر میں جاگزیں ہے۔ شاہ سلمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مشرقی القدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔انھوں نے فلسطینیوں کے لیے 20 کروڑ ڈالرز کی امداد کا علان کیا ہے۔اس میں سے پانچ کروڑ ڈالرز فلسطینی مہاجرین کی ذمے دار اقوام متحدہ کی ایجنسی اٴْنروا کو دیے جائیں گے اور پندرہ کروڑ ڈالرز مقبوضہ القدس میں اسلامی وقف اسپورٹ پروگرام کے لیے دیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ عرب قومی سلامتی ایک مکمل اور ناقابل تقسیم نظام ہے۔انھوں نے عرب قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ایک منصوبہ پیش کیا۔انھوں نے ایک عرب کلچرل سمٹ کے قیام کے لیے سمجھوتے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔لیبیا کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے لیبیا کی خود مختاری کو یقینی بنانے کی حمایت کی۔ شاہ سلمان نے کہا کہ تمام عرب ممالک ایک یونٹ ہیں اور انہیں ٹکروں میں تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین کا امریکا پرجوابی وار، ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو منافقانہ قرار دیدیا
-
اسرائیل سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ٹرمپ
-
چھ ماہ میں پہلی مرتبہ غزہ میں ایندھن اور گیس کے ٹرک داخل
-
حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے ، سیکڑوں فلسطینی قیدی بھی غزہ پہنچ گئے
-
آسٹریلوی ایئرلائن قنطاس کے 57 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک
-
فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی،نیتن یاہوکی ڈھٹائی برقرار
-
چین کو تکلیف نہیں دینا چاہتے ڈونلڈ ٹرمپ
-
غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے، امریکی صدر
-
ٹونی بلیئر کی غزہ امن بورڈ میں قبولیت، ٹرمپ غیر یقینی کا شکار
-
فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
-
امریکا قطری فضائیہ کے لڑاکا پائلٹس کو تربیت فراہم کرے گا
-
ٹرمپ انتظامیہ نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے درجنوں ملازمین کو فارغ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.