
حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے ، سیکڑوں فلسطینی قیدی بھی غزہ پہنچ گئے
پیر 13 اکتوبر 2025 16:38

(جاری ہے)
اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والا یہ جنگ بندی معاہدہ، جو دو سالہ جنگ کے خاتمے کی جانب سب سے بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے، ایک پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔
اسرائیل میں لوگ اسرائیلی جھنڈے لہراتے ہوئے غزہ کے قریب واقع فوجی کیمپ رئیم کے نزدیک جمع ہوئے، جہاں یرغمالیوں کو لایا جائے گا اور بعد ازاں انہیں ہسپتالوں منتقل کیا جائے گا۔تل ابیب کے یرغمالی چوک میں بھی سیکڑوں افراد جمع ہوئے، جنہوں نے اسرائیلی جھنڈے تھام رکھے تھے اور یرغمالیوں کی تصاویر والے پوسٹر بلند کر رکھے تھے۔فوٹیج کے مطابق، جنوبی غزہ کے نصر ہسپتال میں تقریباً ایک درجن نقاب پوش مسلح افراد پہنچے، جو غالباً حماس کے عسکری ونگ کے ارکان تھے، وہ اس مقام پر جمع ہوئے جہاں سے بعض یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جا سکتا تھا یا جہاں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی آمد متوقع تھی۔یہ مسلح افراد کئی ایمبولینسوں کے قریب قطار میں کھڑے دکھائی دیے، ریتیلے علاقے میں کرسیوں کی قطار بھی لگائی گئی تھی، جہاں ایک مختصر استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔دوسری جانب، خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی 38 بسیں غزہ پہنچیں، الجزیرہ کے مطابق معاہدے کے تحت 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔دو سال سے جاری جنگ، جو بتدریج ایک علاقائی تنازع میں تبدیل ہو گئی تھی اور جس میں ایران، یمن اور لبنان جیسے ممالک بھی ملوث ہوئے کے بعد یہ جنگ بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آ رہا ہے، اس جنگ نے نہ صرف اسرائیل کی بین الاقوامی سطح پر تنہائی کو بڑھایا بلکہ مشرق وسطیٰ کے سیاسی نقشے کو بھی بدل کر رکھ دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو واشنگٹن سے اسرائیل روانہ ہوتے ہوئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جنگ ختم ہو گئی ہے، جب ان سے خطے کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب حالات معمول پر آ جائیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین کا امریکا پرجوابی وار، ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو منافقانہ قرار دیدیا
-
اسرائیل سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ٹرمپ
-
چھ ماہ میں پہلی مرتبہ غزہ میں ایندھن اور گیس کے ٹرک داخل
-
حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے ، سیکڑوں فلسطینی قیدی بھی غزہ پہنچ گئے
-
آسٹریلوی ایئرلائن قنطاس کے 57 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک
-
فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی،نیتن یاہوکی ڈھٹائی برقرار
-
چین کو تکلیف نہیں دینا چاہتے ڈونلڈ ٹرمپ
-
غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے، امریکی صدر
-
ٹونی بلیئر کی غزہ امن بورڈ میں قبولیت، ٹرمپ غیر یقینی کا شکار
-
فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
-
امریکا قطری فضائیہ کے لڑاکا پائلٹس کو تربیت فراہم کرے گا
-
ٹرمپ انتظامیہ نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے درجنوں ملازمین کو فارغ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.