چین کو تکلیف نہیں دینا چاہتے ڈونلڈ ٹرمپ

چین پر اضافی محصولات عائد کریں گے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا،بیان

پیر 13 اکتوبر 2025 17:30

چین کو تکلیف نہیں دینا چاہتے  ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چین کی مدد کرنا چاہتا ہے، وہ چین کو تکلیف دینا نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پرلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک پیغام میں چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، صدر شی جن پنگ، امریکا چین کو تکلیف دینا نہیں چاہتا، وہ آپ کو ذہنی کوفت میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ٹرمپ نے کہا کہ چین پر اضافی محصولات عائد کریں گے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔دوسری جانب امریکی صدر نے نایاب زمینی معدنیات کی برآمد پر چینی حکومت کی جانب سے لگنے والی پابندیوں کو غیر معمولی جارحانہ قرار دیا ہے۔