
ایران مافیاؤں کا سرپرست ، فلسطینیوں کی مدد فرض ہے، شاہ اردن
خطے میں جاری بحران عرب اقوام کی سلامتی کا حصہ، انہیں ہرصورت میں حل کرنا ہوگا،سیکرٹری جنرل عرب لیگ
پیر 16 اپریل 2018 11:59
(جاری ہے)
انہوں نے شام میں داعش کی شکست پر عرب ممالک اور عالمی برادری کو مبارک باد پیش کی اور شام میں جاری تنازع کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ خطے میں جاری بحران عرب اقوام کی سلامتی کا حصہ ہیں اور انہیں ہرصورت میں حل کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کو درپیش بحران تمام عرب ممالک کے نزدیک یکساں اہمیت کے حامل ہونے چاہئیں اوران کا حل سب کے لیے اولین ترجیح ہو۔ تمام عرب ممالک کو مشترکہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے موثر مذاکرات کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کے بارے میں متنازع اعلان کے بعد عرب ممالک کی طرف سے کم زوری کا مظاہرہ کیا گیا۔ تمام عرب ممالک کو قضیہ فلسطین کے حوالے سے صدر محمود عباس کے ویڑن کی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے خطے میں ایرانی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ ایرانی مداخلت خطے میں عرب ممالک کے لیے نیک شگون نہیں۔ ایران یمن میں ایک مخصوص مافیا کی مدد کررہا ہے جس نے سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نئی دہلی میں مودی مخالف پوسٹرز لگانے پر 4 افراد گرفتار، 100ایف آئی آردرج
-
قطر کے سابق وزیر خزانہ پر رشوت ستانی اور بدعنوانی کے الزامات
-
کویت کا غیرملکیوں کی ملازمتوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کے کھلنے کی ممکنہ تاریخ بتادی گئی
-
خلیج عرب میں قدیم ترین موتیوں کا شہردریافت
-
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی عالم اسلام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد
-
بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینارمیں پاکستان کی دعوت منسوخ کردی
-
رمضان المبارک کے دوران مردو خواتین زائرین کے روضہ اطہر پر حاضری کے شیڈول کا اعلان
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی، 44 زخمی
-
سری لنکاکو عالمی مالیاتی فنڈ سے بیل آئوٹ کی پہلی قسط موصول
-
امارات نے سونے کے نئے سکے جاری کردیئے
-
اقوام متحدہ نے دنیا میں پانی کے بحران کے حوالے سے خبردارکردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.