ٹرمپ اسرائیل کو عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے میں مدد دے سکتے ہیں، نتن یاہو

پیر 13 اکتوبر 2025 20:02

ٹرمپ اسرائیل کو عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے میں مدد دے سکتے ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ جنوری میں ہونے والے مختصر جنگ بندی کے معاہدہ صدر ٹرمپ کی وجہ سے ممکن ہو سکا تھا جس کے نتیجے میں کچھ یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب میں نتن یاہو نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ٹرمپ کی قیادت اسرائیل کو مزید عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں مدد دے گی، کیونکہ ان کا اصرار ہے کہ اسرائیل مستقبل کے خطرات کے خلاف ’مستعد‘ رہے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے گذشتہ برسوں میں اسرائیل کی حمایت اور موسم گرما کے اوائل میں ایران کے ساتھ 12 روزہ تنازع کے دوران کیے گئے ’جرات مندانہ فیصلوں‘ پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

جون میں امریکہ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ نتن یاہو نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کی ریاست کے اب تک کے سب سے بڑے دوست ہیں۔

نتن یاہو نے ٹرمپ کی امن تجویز کو امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس امن کے لیے پرعزم ہوں، آپ اس امن کے لیے پرعزم ہیں اور ہم مل کر یہ امن حاصل کریں گے ۔ٹرمپ کے کنیسٹ سے خطاب کرنے سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو چند الفاظ کہنے کی دعوت دی گئی ہے۔نتن یاہو کے مطابق یہ دن تاریخ میں رقم ہوگا، ٹرمپ بپی ہماری قوم اور دنیا کی تاریخ میں رقم ہو جائیں گے۔

‘ انھوں نے کہا کہ ’ہم نے اس لمحے کا بہت طویل انتظار کیا ہے اور میں پوری قوم کی طرف سے ذاتی طور پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ نتن یاہو نے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’آج یہودی کیلنڈر جنگ کے دو سال کے خاتمے کی نشاندہی کرتا ہے۔انھوں نے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کا نام لیا۔ انھوں نے کہا کہ ان ہیروز کی وجہ سے ہماری قوم زندہ رہے گی۔ پھلتے پھولتی رہے گا اور ان کی بدولت امن قائم ہوگا۔