اسرائیلی جیلوں سے 1968 فلسطینی قیدی رہا

رہائی پانے والے فلسطینیوں کو اس وقت غزہ میں طبی امداد دی جا رہی ہے، حماس

پیر 13 اکتوبر 2025 20:02

اسرائیلی جیلوں سے 1968 فلسطینی قیدی رہا
تل ابیب /غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) اسرائیلی جیل سروس نے کہا ہے کہ اس نے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیلی حراست سے 1968 فلسطینی قیدیوں اور قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔حماس کی وزارت صحت کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینیوں کو اس وقت غزہ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تقریباً دو ہزار کے قریب فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملی ہے،انھیں دو گروپوں میں رہا کیا گیا۔

ایک کو اوفر جیل سے مقبوضہ مغربی کنارے کے دیگر حصوں میں منتقل کر دیا گیا۔دوسرے گروہ کو کیتزیوٹ جیل سے جنوبی اسرائیل میں واقع کریم شالوم منتقل کیا گیا تھا جو غزہ میں داخل ہونے والے سرحدی راستوں میں سے ایک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ قیدیوں کو اسرائیلی جیل کے افسران پولیس کی مدد سے اپنے ساتھ لے گئے۔