
بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہے، اشرف صحرائی
پیر 16 اپریل 2018 12:03
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کشمیریوں کے خون کے اتنے پیاسے ہوگئے ہیں کہ وہ راہ چلتے جوانوں کو گولیوں سے چھلنی کررہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز نے ہماری نوجوان نسل کو قتل گاہ میں لاکھڑا کیا ہے اور پھر موقع بہ موقع نوجوانوں کی نسل کٴْشی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران درجنوں نوجوانوں کو شہید کیا گیا، سینکڑوں کو گولیوں اور پیلٹ گنوں سے زخمی یا بینائی سے محروم کردیا گیا۔محمد اشرف صحرائی نے کہاکہ بھارتی فورسز نے جموںو کشمیر میں ظلم وجبر،قتل و غارت گر ی اور ظلم و بربریت کی جو سیاہ تاریخ رقم کی ہے دنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ انہوںنے کہا جموں وکشمیر دنیا کا واحد بدنصیب خطہ ہے جہاں جنازوں میں شرکت کرنے اور پٴْرامن احتجاج میں شامل لوگوںکوبھی گولیاں برسا کر ابدی نیند سلادیا جاتا ہے یا عمر بھر کیلئے بینائی سے محروم کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ کشمیری عوام کبھی بھی بھارتی غلامی میں زندگی بسر کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں گے اور مقبوضہ علاقے کی ستر برس کی تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خلاف اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیںاور انہوںنے اپنے حق خودارادیتت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں بھی پیش کی ہیں۔ تحریک حریت کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت کو فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بجائے مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پسِ منظر میں اورکشمیریوں کی قربانیوں کے پیشِ نظرانکی خواہشات کے مطابق پٴْرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔اشرف صحرائی کی ہدایت پر تحریک حریت کا ایک وفد شہید عامر حمید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکے گھر گیا ۔وفد نے عامر کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
-
آزاد کشمیر سیاحتی اعتبار سے ایک انڈسٹری ہے اس کی طرف ہمیں توجہ دینی ہو گی ، قمرالزمان کائرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.