وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں آبپاشی کے شعبے کی ترقی کے لئے 2 ارب روپے خرچ کررہی ہے آبپاشی کی 72 سکیموں میں سے 17 مکمل

پیر 16 اپریل 2018 12:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں آبپاشی کے شعبے کی ترقی کے لئے 2 ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق آبپاشی کی 72 سکیموں پر کام شروع کیاگیا تھا جن میں سے 17 سکیمیں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ان سکیموں کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ان سکیموں کے مکمل ہونے سے قبائلی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے اور زمینوں کو قابل کاشت بنایا جائے گا۔